ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور جنتا ودیالیا گولڈن جوبلی پروگرام کاانعقاد

مرڈیشور جنتا ودیالیا گولڈن جوبلی پروگرام کاانعقاد

Fri, 10 Nov 2017 20:01:49    S.O. News Service

بھٹکل:10/ نومبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے کینرا ویلفئیر ٹرسٹ مرڈیشور کی جنتا ودیا لیہ گولڈن جوبلی سلسلے کی دوسری کڑی کے پروگراموں کا اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر تجدید کردہ کمروں میں نصب کئے گئے بورڈ س کا ڈاکٹر آئی آر بھٹ اور ایس ایس کامت نے اجراء کیا۔ صنعت کار ڈاکٹر آراین شٹی کی طرف سے اسکول کے لئے عطیہ کردہ 200ڈسک اور بنچ کو نوین ہوٹل کے ڈائرکٹر ناگراج شٹی نے حوالے کیا۔ دیویندر نائک اور ایشورنائک گرائنڈر اور ایک مکسر اسکول کوبطور تحفتاًعنایت کیا۔ اسکول کے الومنی وینکٹ داس کامت، رام داس این شیٹھ ، ڈاکٹر امین الدین گوڈا، گنیش ہری کنتر کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔ اسکول صدر مدرس ایس ڈی الویکاشی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ استانی آشا کلمنے نے شکریہ اداکیا۔ استاد مہیش ہنبرٹی اور مہیش نائک نے نظامت کی۔

سبرائے نائک نےپروگرام کی صدارت کی۔ کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشور این نائک، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکرنائک، مسلم ایجوکیشن سوسائٹی مرڈیشور کے سکریٹری ظہورحاجی امین ، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک، تنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، تعلیمی وسائل کی حلقہ جات افسر یلما موجود تھے۔


Share: